ہری پور،لڑکی کیساتھ بداخلاقی، ویڈیو بنا کر رقم ہتھیانے والا پولیس اہلکار گرفتار

ہری پور،لڑکی کیساتھ بداخلاقی، ویڈیو بنا کر رقم ہتھیانے والا پولیس اہلکار ...

ہری پور(آن لائن)پولیس وردی میں چھپے بھیڑیے بے نقاب مجبور بے سہارا لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر رقم ہتھیانے والے گروہ کا سرغنہ مثالی پولیس کا اہلکار بد اخلاقی کرنے پر گرفتار کرلیا گیابد اخلاقی کا نشانہ بنا نے کے ساتھ زیبا ویڈیو بنا کر ایک سال سے بلیک میل کر کے رقم بھی لیتا رہا ہے کسی کو بتانے پر قتل اور اغواء کی دھمکیاں بھی دیتا رہا لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق سامنے آنے کے بعد پو لیس نے پیٹی بند بھائی کے سمیت گروہ کے دیگر افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا ہے مذکورہ پولیس اہلکار عاقب ریاض کے خلاف پہلے بھی جنسی حراساں کی متعدد شکایات سامنے آچکی تھیں اس مرتبہ اعلیٰ پولیس حکام کے نوٹس میں بات آنے کے بعد پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری عمل میں لائی گی شہریوں نے گروہ میں شامل دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ کوٹ نجیب اللہ کی رہائشی بائیس سالہ لڑکی عابدہ بی بی نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حطار پولیس اسٹیشن میں تعینات عاقب ریاض نے وردی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بد اخلاقی کے دوران نازیبا ویڈیو بنا کر مجھے ایک عرصہ سے بلیک میل کر رہا ہے اور بھاری رقم بھی ہتھیا چکا ہے گروہ میں ایک خاتون سمیت دیگر تین افراد بھی شامل ہیں پولیس اہلکار مجھے قتل اور اغواء کی دھمکیاں بھی دیتا ہے جس پر پولیس نے لڑکی کا میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس اہلکار عاقب ریاض کے خلاف کوٹ نجیب اللہ پولیس اسٹیشن میں زیر دفعہ354/A/376/506/342/355/24A/292ٹیلی گرافٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتا رکرلیا ہے پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ گروہ میں ایک خاتون شمیم بی بی سمیت دیگر دو نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔

اہلکار گرفتار

مزید : علاقائی


loading...