امریکی پابندیاں مذاکرات کی پیشکش کا کھوکھلا پن ظاہر کرتی ہیں، ایران

  امریکی پابندیاں مذاکرات کی پیشکش کا کھوکھلا پن ظاہر کرتی ہیں، ایران

تہران(این این آئی) ایران نے امریکا کی جانب سے تازہ اقتصادی پابندیوں کے تحت تہران کے سب سے بڑے پیٹرو کیمیکل گروپ پر قدغن لگانے کو مذاکرات کی پیشکش کے مناقفانہ ہونے کی دلیل قرار دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے پیٹرو کیمیکل گروپ پر امریکا کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کو اقتصادی پابندیوں کی نئی لہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے امریکا کی ایران کو مذاکرات کی پیشکش کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے جو محض ایک منافقانہ عمل تھا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کی پیشکش کو کھوکھلا ااور غیر سنجیدہ ہونے میں صرف ایک ہفتہ لگا۔ عالمی برادری کو امریکا کی چال بازیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...