سوڈانی اپوزیشن اور مطاہرین اہتھوپیا کے وزیراعظم کی ثالثی قبول کرنے پر تیار

  سوڈانی اپوزیشن اور مطاہرین اہتھوپیا کے وزیراعظم کی ثالثی قبول کرنے پر تیار

خرطوم (این این آئی)سوڈان میں اپوزیشن گروپوں اور مظاہرین کے مرکزی اتحاد نے کہا ہے کہ وہ ملک کے فوجی حکمرانوں کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے بعض شرائط کے ساتھ ایتھوپیا کے وزیر اعظم کو بطور ثالث قبول کرنے پر تیار ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ حکمران عبوری فوجی کونسل گزشتہ پیر کے روز مظاہرین کے احتجاج کے خاتمے کی کوشش کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرے۔ سوڈان میں اس واقعے کی بین الاقوامی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور ساتھ ہی سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...