نیپال ،زبردست طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک،40زخمی

نیپال ،زبردست طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک،40زخمی

کٹھمنڈو(آئی این پی/شِنہوا)نیپال کے دو اضلاح خیلالی اورکنچن پور میں زبردست طوفان کے باعث کم ازکم ایک شخص ہلاک اور 37زخمی ہوگئے ہیں،وزارت داخلہ کے سیکرٹری پریم کمار رائے نے بتایا ہے کہ طوفان اس قدر شدید تھا کہ دو اضلاح کے کئی دیہات میں زبردست نقصان ہوا اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم ازکم ایک شخص ہلاک اور 40زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور متعدد نجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں،ان علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھٹر گئے،بجلی کے کھمبے گر گئے اور سڑکیں بلاک ہوگئیں تاہم مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...