امریکی صدر کی آئرلینڈ آمد ،شدید بارش کے باوجود ہزاروں افراد کا احتجاج

امریکی صدر کی آئرلینڈ آمد ،شدید بارش کے باوجود ہزاروں افراد کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈبلن(این این آئی )امریکی صدر کی آئرلینڈ آمد پر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارش کے باوجود دارالحکومت ڈبلن کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے مارچ کیااور ٹرمپ کی پالیسیوں پر احتجاج کیا۔ڈبلن ہی میں ٹرمپ کا مذاق اڑاتا غبارہ بھی فضا میں بلند کیا گیا جس کے ساتھ شرکا نے تصاویر بھی بنوائیں۔دورہ برطانیہ کے بعد ٹرمپ آئرلینڈ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے گولف کورس میں قیام کیا۔

مزید :

عالمی منظر -