ترکی، دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشنز میں دو دہشت گرد ہلاک

  ترکی، دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشنز میں دو دہشت گرد ہلاک

انقرہ (این این آئی)ترک ضلع دیارِ بکر میں ترک فضائی آپریشن میں کرددہشت گرد تنظیم کے دو جنگجو مارے گئے۔غیرملکی خبررساں اداے کے مطابق ہفتہ کو جاری ایک بیان میں وزارت ِ دفاع نے کہاکہ دیارِ بکر کی تحصیل لیجے میں ایک فوجی کاروائی کی گئی۔جس دوران علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔دوسری جانب شمالی عراق کے علاقوں خاکرک، آواشین باسیان اور زاپ میں جاری فضائی آپریشنز میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں، مورچوں اور اسلحہ کے گوداموں کو تباہ کر دیا گیا ۔

مزید : عالمی منظر


loading...