خلیج کے خطے میں تناو¿ کے تناظر میںقطری امیرشیخ تمیم کا دورہ امریکا

  خلیج کے خطے میں تناو¿ کے تناظر میںقطری امیرشیخ تمیم کا دورہ امریکا

واشنگٹن(این این آئی)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی آئندہ ماہ امریکا جائیں گے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں علاقائی صورتحال، سلامتی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان وائٹ ہاو¿س کی جانب سے کیا گیا۔ قطر کے امیر ایک ایسے وقت پر امریکا کا دورہ کریں گے، جب امریکا اور ایران کے درمیان تنازعے کے سبب خلیج کا خطہ شدید تناو¿ کا شکار ہے۔ وائٹ ہاو¿س کے مطابق قطر کے امیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نو جولائی کو ملاقات کریں گے جس میں علاقائی صورتحال، سلامتی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...