یونانی جزائر پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں پھر اضافہ

یونانی جزائر پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں پھر اضافہ

ایتھنز (این این آئی)یونانی جزائر پر واقع رجسٹریشن کیمپوں تک پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونان میں تارکین وطن سے متعلق وزارت نے بتایاکہ جون کے آغاز تک ان جزائر تک پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 16 ہزار سے زائد ہو چکی تھی۔ حکام کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سینکڑوں تارکین وطن ترکی سے سمندر عبور کر کے یونائی جزائر ساموس اور لیسبوس پہنچے ہیں۔ ان جزائر پر موجود کیمپوں میں پہلے ہی گنجائش سے زائد تارکین وطن موجود ہیں جبکہ وہاں ان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...