مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں، تین فلسطینی گرفتار

  مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں، تین فلسطینی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مغربی کنارہ(این این آئی)قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے تین فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے۔قابض اسرائیلی فوج مقبوضہ مغربی کنارے میں روز مرہ کی بنیاد پر فلسطینی اتھارٹی کے تعاون سے شہریوں کے گھروں میں چھاپے مار کر گرفتاریاں عمل میں لاتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -