لیبیا میں شدید بارشیں اور سیلاب،4افراد ہلاک ،30زخمی

لیبیا میں شدید بارشیں اور سیلاب،4افراد ہلاک ،30زخمی

جنیوا(آئی این پی/شِنہوا)لیبیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث2500افراد بے گھر ہوچکے ہیں،گزشتہ دنوں تری پولی سے 1300کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع علاقے گھاٹ میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے،ان بارشوں میں چار افرادہلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ علاقے میں ٹیلی کمیونیکشن کا نظام درھم برھم ہوچکا ہے،گھر اور فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔لوگوں کا گزارا کاشت کاری پر تھا لیکن اب فصلیں تباہ ہونے کے باعث ان کا ذریعہ آمدن بھی ختم ہوچکا ہے اور اس علاقے کے بیس ہزار افراد کو رہنے اور کھانے پینے کیلئے امداد کی ضرورت ہے،اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر


loading...