حکومت 10ماہ سے کڑ کڑ کررہی انڈے نہیں دے رہی، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر امیر کوئٹہ مولانا حافظ حمد ا للہ نے کہاہے کہ مر غیاں پہلے انڈے دیتی ہیں پھر کڑ کڑ کرتی ہیں لیکن بدقسمتی سے تحریک انصاف کی حکومت 10 ماہ سے کڑ کڑ کررہی ہیں لیکن انڈے نہیں دے رہی وزیر اعظم نے عوام سے وعدہ انڈے بکریاں اور کٹے دینے کاکیا تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر ڈنڈے کے زور پر مہنگائی مسلط کردی ہے۔سابق سینیٹرمولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 10 ماہ سے قوم کو خوشنما نعروں اور جھوٹ سے ورغلایا ہے روز گار کے بجائے نوجوانوں کو بے روزگاری کردیا،گھر دینے کے بجائے قوم کو بے گھر کردیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو لانے والی طاقتیں خود پر یشا ن ہیں تبدیلی کے دعویدار حکومت نے مہنگائی سے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ یو ٹر ن خان نیا زی نے جو وعدے کیے وہ وفانہیں ہو ئے جبکہ وہ صا دق اور امین بھی نہیں ہیں۔