یمن‘مسلح شخص کا مسجد پر حملہ‘5افراد شہید‘متعدد زخمی

یمن‘مسلح شخص کا مسجد پر حملہ‘5افراد شہید‘متعدد زخمی

عدن(آئی این پی/شِنہوا)ایک مسلح شخص نے یمن کے جنوبی صوبے ڈھالیا میں ایک مسجد پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،یہ صوبہ یم حکومت کے کنٹرول میں ہے،سیکیورٹی ذرائع نے مسلح شخص کا نام ظاہر نہیں کیا،تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں ایک معروف سماجی شخصیت بھی شامل ہے حملہ آوار نے خودکار اسلحہ استعمال کیا، اور اس نے مسجد میں عبادت کرنے والوں پر اندھا دھند گولیا چلا دیں،وہ بعدازاں گاڑی میں سوار ہوکر موقع سے فرار ہوگیا،حملہ آور نے مسجد سے تین افراد کو اغواہ بھی کیا اب تک کسی بھی انتہاپسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،اس علاقے میں حوثی باغیوں اور سرکاری فورسز نے اکثر تصادم ہوتا رہتا ہے۔یمن 2014سے خانہ جنگی کا شکار ہے،حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء سمیت کئی شمالی صوبوں پر قبضہ کررکھا ہے،اب تک اس جنگ میں عام شہریوں سمیت 10ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور30لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...