تھرکول واٹر سکیم اور منچھر جھیل کی صفائی جلد مکمل زیرزمین پانی قابل استعمال بنائینگے: وزیراعلیٰ سندھ

تھرکول واٹر سکیم اور منچھر جھیل کی صفائی جلد مکمل زیرزمین پانی قابل استعمال ...

کراچی(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر آبپاشی ناصر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اشفاق میمن، سیکریٹری آبپاشی سعید منگنیجوو دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے دوران اجلاس متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اگلے سال کینجھر جھیل کا فیڈر سسٹم ٹھیک کیا جائے، انہوں نے کہا جہ نئے سال میں تھر کول کو پانی پہنچانیکی اسکیم کو مکمل کیا جائے گا،نئے مالی سال میں سولر ٹیوب ویل کی اسکیمیں بھی شروع کی جائیں گی جس سے چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا، صوبائی وزیر آب پاشی ناصر شاہ نے کہا کہ کچھ چھوٹے کینالز پر بھی پل تعمیر کیے جائیں گے تاکہ نئے راستے بن جائیں، جس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نارا کینال کے بندوں کو مضبوط کرنے کی اسکیم بھی اے ڈی پی میں شامل کی جائے۔دریں اثنا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں زیر زمین پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں انہوں نے دوران اجلاس کہا کہ پی ایچ ای ایک اہم محکمہ ہے، اس لیے نئے بجٹ میں ہم اس پر توجہ رکھیں گے، صوبے کے چھوٹے شہروں اور گاؤں میں صاف پانی دینا اور نکاسی کا پانی دینا ہماری حکومت کی ترجیح ہے، ہم نکاسی کے پانی کو بغیر ٹریٹ کیے ہوئے کسی نہر میں نہیں ڈالیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ

مزید : علاقائی


loading...