فلسطینی شہریوں تک بجلی پہنچانے کے منصوبے پر اسرائیلی قبضہ

فلسطینی شہریوں تک بجلی پہنچانے کے منصوبے پر اسرائیلی قبضہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الخلیل(این این آئی)قابض اسرائیلی فوج نے یطہ شہر کی مقامی بلدیہ کو علاقے میں موجود فلسطینی شہریوں تک بجلی کی سہولت پہنچانے کے لئے تاریں بچھانے سے روک دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک مقامی عہدیدار راتب الجبور نے کہاکہ اسرائیلی فوج نے یطہ کے علاقے بیرن میں دندناتے ہوئے گھسے چلے آئے اور انہوں نے یہاں پر بجلی کے تاروں کو بچھانے کے کام کو روکنے کا حکم نامہ مقامی حکام کو تھما دیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ علاقے میں موجود اسرائیلی فوج اس منصوبے کے لئے کھڑی کی جانے والی بنیادوں پر قبضہ کر لے گی۔الجبور کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایسے اقدامات معمول کا حصہ ہیں اور اسرائیل کی کوشش ہے کہ فلسطینی مایوس ہو کر اپنی زمینیں چھوڑ دیں اور پھر ان زمینوں پر صہیونی آبادکاری ہوسکے۔

مزید :

علاقائی -