چین روس سفارتی تعلقات کے قیام کی70ویں سالگرہ پر تقریب

چین روس سفارتی تعلقات کے قیام کی70ویں سالگرہ پر تقریب

ماسکو(آئی این پی/شِنہوا)چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ گزشتہ روز روس میں منائی گئی،اس خصوصی تقریب میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن نے خاص طور پر شرکت کی،اس سے قبل صدر شی اور صدر پیوٹن نے دونوں ممالک کے درمیان نئے دور میں دوطرفہ تعلقات کو جامع سٹریٹیجک شراکت داری تعاون تک لے جانے کے مشترکہ بیان پر دستخط کیے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران چین روس تعلقات میں مثالی اضافہ ہوا ہے اور یہ اعلیٰ سطح تک پہنچ چکے ہیں چین اورروس سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں اور دوونوں کے درمیان تعاون کے مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں جو دونون ممالک توانائی،شہری ہوابازی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں کررہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...