عید الا ضحی کے بعد محرم کی تعطیلات کی تاریخوں کا بھی پیشگی اعلان

عید الا ضحی کے بعد محرم کی تعطیلات کی تاریخوں کا بھی پیشگی اعلان

اسلام آباد (آن لائن) عید الا ضحی کے بعد محرم کی تعطیلات کی تاریخوں کا بھی پیشگی اعلان، فواد چوہدری کا کہنا ہے ہجری کیلنڈر کے مطابق محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا، جبکہ عید الا ضحی سوموار 12 اگست کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عید الا ضحی کے بعد محرم کی تعطیلات کی تاریخوں کا بھی پیشگی اعلان کر تے ہوئے کہا محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا جبکہ عید الا ضحی سوموار 12 اگست کو ہوگی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا چلئے اب اس عید کی بحث ختم، اب اگلے دو اہم اسلامی دن یعنی عید الاضحی اور محرم کب ہیں۔ ہجری کیلنڈر کے مطابق عید الا ضحی سوموار 12 اگست 2019 اور محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گاجبکہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے عید الفطر کی تاریخ کا بھی پیشگی اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم دوسری جانب علماء کرام وفاقی وزیر کے اعلان کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔علماء کا مطالبہ ہے وفاقی وزیر فواد چوہدری دینی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ اسلامی مہینوں کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

پیشگی اعلان

مزید : علاقائی


loading...