دبئی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 2 ہو گئی

دبئی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 2 ہو گئی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں بس حادثے میں زخمی ایک اور پاکستانی گزشتہ روز دم توڑ گیا۔جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔ تر جمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے دبئی میں ٹریفک حادثہ ہوا جس میں ایک پاکستانی موقع محمد شفیق دم توڑ گیا تھا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والا دوسرا پاکستانی بھی چل بسا ہے۔ڈاکٹر فیصل کے مطابق میتیں واپس لانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔دو روز قبل دبئی میں ٹریفک حادثے کے دوران 17 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں سے 12 کا تعلق بھارت سے تھا۔

ٹریفک حادثہ

مزید : علاقائی


loading...