شاہدرہ ٹاؤن، 60 سالہ شخص کیری ڈبے کی زد میں آکر جاں بحق

شاہدرہ ٹاؤن، 60 سالہ شخص کیری ڈبے کی زد میں آکر جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر ) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں 60 سالہ شخص تیز رفتار کیری ڈبے کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے لاش قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں 60 سالہ شخص سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار کیری ڈبے کی زد میں آکر شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا جس کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی بعد ازاں پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی۔

مزید : علاقائی


loading...