ٹریفک حادثات میں سالانہ30ہزار کا اضافہ،16ہزار ہلاکتیں ریکارڈ

ٹریفک حادثات میں سالانہ30ہزار کا اضافہ،16ہزار ہلاکتیں ریکارڈ

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پاکستان کی سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی تعداد سالانہ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ایک رپورٹ کے مطابق ملک کی بڑی شاہراہوں پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں سالانہ 15 سے 16 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، بڑے شہروں کے اندر ہونے والے حادثات کو بھی شامل کرلیا جائے تو تعداد 30 ہزار سالانہ تک پہنچ جاتی ہے۔ ریلوے اور فضائی حادثات میں ہونے والی اموات اس کے علاوہ ہیں۔ملک میں گزشتہ 10 سال کے دوران 3 بڑے اور 15 چھوٹے فضائی حادثات بھی ہوئے جن میں 620 افراد جاں بحق ہوئے۔ قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق 2013 سے 2018 کے دوران ریل کے 339 سے زائد حادثات ہوئے جن میں 120 افراد لقمہ اجل بنے۔

مزید : علاقائی


loading...