باپ کی تحویل میں 5 بچوں کو عید کے موقع پر ماں اپنے ساتھ لے گئی، والد کی عدالت سے بازیابی کیلئے درخواست

باپ کی تحویل میں 5 بچوں کو عید کے موقع پر ماں اپنے ساتھ لے گئی، والد کی عدالت ...

لاہور(نامہ نگار)گھریلو ناچاقی پرسسرالی عید ملنے کے بہانے باپ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 5بچے ساتھ لے گئے، والد ارشاد اپنے بچوں کی بازیابی کے لئے عدالت پہنچ گیا،واضح رہے کہ گارڈین عدالت کے حکم پربچے باپ کے حوالے کئے گئے تھے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ عید کے روز اس کی غیر موجودگی میں اس کے سسرالی بچوں سے ملنے آئے اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ہیں،جس پر اس نے مقامی تھانے میں درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،عدالت سے استدعاہے کہ بچے باپ کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...