ڈیموں میں پانی کا مجموعی قابل استعمال ذخیرہ 25 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ، ارسا

ڈیموں میں پانی کا مجموعی قابل استعمال ذخیرہ 25 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ، ارسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)ارسا نے ڈیموں میں پانی سے متعلق تفصیلات میں بتایا ہے کہ ڈیموں میں پانی کا مجموعی قابل استعمال ذخیرہ 25 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ترجمان ارسا کے مطابق ڈیموں میں پانی کا مجموعی قابل استعمال ذخیرہ 25 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے، دریاؤں ا ور ڈیموں میں پانی کی مجموعی آمد 2لاکھ 22ہزار کیوسک رہی۔ دریاؤں ا ور ڈیموں میں پانی کا مجموعی اخراج 2لاکھ 42ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ترجمان ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 21لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ ہے، جبکہ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 53ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ارسا

مزید :

علاقائی -