صوبائی حکومت کاآرٹس کونسلوں کے قیام کیلئے خطیرفنڈزخرچ کرنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت کاآرٹس کونسلوں کے قیام کیلئے خطیرفنڈزخرچ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (آن لائن)حکومت پنجاب کا ضلعی سطح پرآرٹس کونسلوں کے قیام کے لیے خطیرفنڈزخرچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس حوالے سے نئے مالی سال میں پنجاب کی ثقافت کی ترویج اورفروغ کے لیے خصوصی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مقامی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ثقافتی تقریبات اورمیلوں کے انعقادسے معاشرے میں ہم آہنگی، سانجھ اوریکجہتی پیداکرنے کا ثقافتی منصوبہ شامل ہے جبکہ پاکستان کا خوبصورت تصورابھارنے کے لیے ثقافتی سیاحت کے ذریعے باہم سماجی رابطے، مہمان داری، ملازمتیں بڑھانے اورمعاشی ترقی کرنے کا عزم بھی کیا گیا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثقافتی ادارے پنجاب بھرمیں صوبے کی ثقافت کوزندہ رکھنے اورپروان چڑھانے میں اہم کرداراداکررہے ہیں بلخصوص پنجاب آرٹس کونسل کی کاوشیں اس ضمن میں قابل تعریف ہیں۔انھوں نے کہا کہ لوک ورثے کا تحفظ،لوک گیت، صوفیانہ کلام اورصوفیا کا امن اورسانجھ کا پیغام کوعام آدمی تک پہنچانے میں ثقافتی اداروں کا کلیدی کردارہے۔ثمن رائے کا مزیدکہنا تھا کہ معاشرے میں عدم برداشت اورایک متوازن معاشرے کی تشکیل میں اپنا کرداراداکررہے ہیں۔
خطیرفنڈزخرچ

مزید :

علاقائی -