پورے ملک میں لوڈمینجمنٹختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،عمر ایوب
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا کہ الحمداللہ رمضان سے عید تک بجلی کی مسلسل فراہمی جاری رہی لیکن آج سے ملک میں معمول کی لوڈ مینجمنٹ شروع ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار عمر ایوب نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا انہوں نے کہا کہ الحمداللہ رمضان سے عیدالفطر تک بجلی کی مسلسل فراہمی جاری رہی ہے لیکن آج سے ملک میں معمول کی مینجمنٹ شروع ہو جائے گی۔ 80 فیصد فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ باقی پر باوجوہ چوری لوڈ مینجمنٹہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک میں لوڈمینجمنٹختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
عمر ایوب