لاہورپولیس آپریشنز ونگ: ماہانہ کارکردگی کے اعدادوشمار جاری

لاہورپولیس آپریشنز ونگ: ماہانہ کارکردگی کے اعدادوشمار جاری

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہورپولیس آپریشنز ونگ نے ماہِ مئی کی کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جس کے مطابق گذشتہ ماہ سٹریٹ کرائم، ڈکیتی،راہزنی ودیگر جرائم میں ملوث مجموعی طور پر 3325ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق68گینگز کے159ملزمان سے1 کروڑ24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کر کے ورثاء کے حوالے کی گئی۔اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے385ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے23رائفلز، 7کلاشنکوف،15 بندوقیں، 330 پسٹلز اور 2706 گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 461ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے05کلو گرام ہیروئن،210کلوگرام سے زائد چرس،25 گرام آئس اور4905 بوتلیں شراب برآمدکی گئیں۔قمار بازی کے خلاف کارروائی کے دوران 409 ملزمان سے09لاکھ28 ہزار سے زائد رقم برآمدکی گئی۔

مزید : علاقائی


loading...