اقبال ٹاؤن، موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر )اقبال ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں کی ریسٹورنٹ کے قریب اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا اس موقع پر افراد نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا، مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے سکیم موڑ کے قریب واقع بٹ ریسٹورنٹ کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں اس دوران شوکت نامی شخص فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے زخمی شوکت کو تشویشناک حالت ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرکے پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شوکت کے بھائی سلامت کی مدعیت میں نامزد ملزمان احمد اور نصر اللہ کے خلاف مقدمہ نمبر 573 درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔