چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس عظمت سعید سمیت لاہور ہائی کورٹ کے 11 ججز آئندہ6 ماہ میں ریٹائر ہو جائینگے

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس عظمت سعید سمیت لاہور ہائی کورٹ کے 11 ججز آئندہ6 ...

لاہور (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سمیت سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس عظمت سعید اور لاہور ہائی کورٹ کے گیارہ جج آئندہ چھ ماہ میں اپنے عہدوں سے ریٹائر ہو جائیں گے سپریم کورٹ آف پاکستان کے دونوں حج 65 سال کی عمر مکمل ہونے پر جبکہ ہائی کورٹ کے جج 62 سال کی عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہونگے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ رواں سال دسمبر اور جسٹس عظمت سعید رواں سال اگست میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوں گے۔

ججز

مزید : علاقائی


loading...