غیر قانونی ہجرت کے انسداد کیلئے میکسیکو امریکا معاہدہ
واشنگٹن (این این آئی)وسطی امریکی ملکوں سے امریکا کی جانب غیر قانونی ہجرت کے انسداد کے لیے میکسیکو اور امریکا کے مابین ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں تین دن تک جاری رہنے والے مذاکراتی عمل کے بعد ایک ڈیل کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ڈیل کے تحت میکسیکو نے گوٹیمالا، ہنڈوراس اور ال سلواڈور کے مہاجرین کو واپس لینے کی حامی بھر لی ہے۔
امریکی صدر نے میکسیکو پر آئندہ پیر سے پابندیاں عائد کرنے کا کہہ رکھا تھا تاہم اس ڈیل کے نتیجے میں پابندیوں کا نفاذ ٹل گیا ہے۔