اتر پردیش: ریت کا طوفان‘ آسمانی بجلی گرنے سے19 افراد ہلاک

اتر پردیش: ریت کا طوفان‘ آسمانی بجلی گرنے سے19 افراد ہلاک

لکھنؤ(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں مؤثر ریتلے طوفان اور بجلی گرنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش امدادی کمیشن سے جاری کردہ اعلان میں واضح کیا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور ریت کے طوفان سے رونما ہونے والے حادثات میں 48 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ طوفان سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور مکانات کی دیواریں منہدم ہو گئیں۔اتر پردیش کے وزیر ِ اعلی یوگی ادیا ناتھ نے حکام کو ان واقعات سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...