روسی میزائل کی ڈیل معطل کرنے کیلئے ترکی کو امریکا کی حتمی ڈیڈ لائن

روسی میزائل کی ڈیل معطل کرنے کیلئے ترکی کو امریکا کی حتمی ڈیڈ لائن

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملک ترکی کو روس کے ساتھ ایس چار سو طرز کے میزائل کی ڈیل سے دستبرداری کے لیے اکتیس جولائی تک کی مہلت دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سینئر امریکی دفاعی اہلکار نے کہا کہ اگر مدت کے خاتمے تک ترک حکومت نے روس سے یہ سودا ختم نہ کیا، تو اسے ایف پینتیس لڑاکا طیاروں سے تمام پروگراموں سے خارج کردیا جائے گا۔ امریکا کا موقف ہے کہ روسی میزائل دفاعی نظام زیر استعمال آنے سے ماسکو امریکی ٹیکنالوجی کی جاسوسی کر سکے گا۔

مزید : علاقائی


loading...