بھارت میں حکمران اتحاد کو ایوان بالا میں بھی اکثریت حاصل

بھارت میں حکمران اتحاد کو ایوان بالا میں بھی اکثریت حاصل

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کا حکمران اتحاد آئندہ برس تک پارلیمان کے ایوان بالا میں بھی اکثریت حاصل کر سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیشن گوئی ایک آزاد تحقیقاتی ادارے پی آر ایل نے ہفتہ کو کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی آئندہ برس تک ایوان بالا میں اپنی سیٹوں کی تعداد تہتر سے83 تک بڑھا سکتی ہے جبکہ بی جی پی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی سیٹیں 107 تک پہنچ سکتی ہیں۔ ایسی صورت میں اس اتحاد کو 243 رکنی چیمبر میں اکثریت کے لیے پندرہ مزید سیٹیں درکار ہوں گی۔ اس ممکنہ پیش رفت سے حکمران اتحاد کے لیے قانون سازی کا عمل کافی آسان ہو جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...