سیالکوٹ، بہن کیساتھ کئی ماہ تک بد اخلاقی کرنیوالا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

سیالکوٹ، بہن کیساتھ کئی ماہ تک بد اخلاقی کرنیوالا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ (آن لائن) صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے اپنی ہی بہن کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔سیالکوٹ میں پولیس نے کئی ماہ تک اپنی کم عمر بہن کو بد اخلاقی کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آیف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم اپنی کم عمر بہن کے ساتھ گھر کے ایک کمرے میں بد اخلاقی کرتا رہا کہ ایک بار لڑکی نے شور مچا دیا جس کے بعد والدہ اور ملزم کی اہلیہ موقع پر پہنچ گئیں اور سفاک بھائی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی گذشتہ کئی ماہ سے اس کے ساتھ بد اخلاقی کر رہا تھا۔اور ہر بار دھمکی دیتا تھا کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اسے قتل کردے گا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ملزم گرفتار

مزید :

علاقائی -