حکومت کا دائر کیا جانیوالا ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے،افتخار چوہدری

حکومت کا دائر کیا جانیوالا ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے،افتخار چوہدری

لاہور (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دائر کیے جانے والا ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے پاکستان کے تمام وکلا اس معاملے پر یکسو ہے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزسابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنی سیاسی پارٹی کے رہنما رائے طاہر کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر تعزیت کے موقع پر کیا، ایڈووکیٹ مدثر چوہدری (سابق کوآرڈینیٹر پاکستان بار کونسل) عدنان رؤف ایڈووکیٹ اور سیاسی سماجی شخصیات موجود تھیں۔ سابق جسٹس نے کہا حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کیا جانے والا ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے ریفرنس دائر کرنے سے قبل حکومت نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے وزیر اعظم اور صدر پاکستان کابینہ کی منظوری کے بغیر سپریم کے جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکتے۔ قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے پر تمام ایک ساتھ کھڑے ہیں اور کبھی وکلا کے دھڑوں میں تقسیم نہیں ہوئے۔ مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا جس سے حکومت کی نااہلی واضح ہو گئی ہے، ہر روز ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے اور حکومت ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ حکومت کو عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

افتخار چوہدری

مزید : علاقائی


loading...