ہربنس پورہ اور مسلم ٹاؤن میں 7لاکھ 75ہزار مالیت کے ڈاکے

ہربنس پورہ اور مسلم ٹاؤن میں 7لاکھ 75ہزار مالیت کے ڈاکے

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہر بنس پو رہ میں ڈاکو گھرمیں گھس ثا قب گجراور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر3لاکھ 75ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔مسلم ٹا ؤ ن میں ڈاکو گھر میں گھس کر مشتا ق اور اس کی فیملی سے 4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اچھر ہ میں 2موٹرسائیکل سوار ڈاکورحما ن اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے40ہزار روپے نقدی و زیورات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نو لکھا میں ڈاکو عمر اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 80ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔لو ئر ما ل کے علاقے ڈاکوبا بر اور فیملی سے2لاکھ10ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات۔ملت پا ر ک میں ڈاکو سر فر از اور فیملی سے 1لا کھ 40ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈیفنس اے میں ڈاکو گن پوائنٹ پراحمدسے 1لا کھ 70ہزار اور موبائل فون۔شا د با غ سے ڈاکومحسن سے1لا کھ45ہزار نقدی اور موبائل فون۔شا ہد رہ ٹا ؤ ن میں عا مرسے ڈاکو گن پوائنٹ پر98ہزار نقدی اور موبائل فون۔مز نگ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نا صر سے85ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ما نگا منڈ ی اور ریس کو رس سے گاڑیاں اورقا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا،اکبر ی گیٹ،شیراکوٹ،شا ہد رہ ٹا ؤ ن اورلٹن روڈ کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں

مزید : علاقائی


loading...