سی ٹی او کی عید کے ایام میں حادثات کاباعث بننے والے شہریوں کی عیادت

سی ٹی او کی عید کے ایام میں حادثات کاباعث بننے والے شہریوں کی عیادت

لاہور (کرائم رپورٹر)سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر روڈ سیفٹی یونٹ نے عید الفطر کے ایام میں تیز رفتاری،غفلت،لاپرواہی،بغیر ہیلمٹ اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حادثات کاباعث بننے والے شہریوں کی عیادت کی۔روڈ سیفٹی یونٹ نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے پھول اورٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے،روڈ سیفٹی ٹیم نے حادثات کی وجوہات اور ان کے تدارک پر تفصیلاً بریفنگ دی۔

، سٹی ٹریفک پولیس کی حادثات میں زخمیوں کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیش کش بھی کی، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ عید الفطر پر زیادہ تر حادثات تیز رفتاری اور جلدبازی کا مظاہرہ کرنے کیوجہ کی وجہ سے رونما ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہمارے غیر ذمہ دارانہ رویوں کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے قوانین کا احترام کریں،سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کے محفوظ سفر کیلئے کوشاں ہے۔سی ٹی او کا کہنا تھاکہ والدین کی جانب سے بھی بچوں پر کافی حد تک قابو دیکھنے میں نظر آیا۔

مزید : علاقائی


loading...