بلاول اورزرداری کا شمالی وزیرستان  میں شہید افسران کوخراج تحسین 

   بلاول اورزرداری کا شمالی وزیرستان  میں شہید افسران کوخراج تحسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجی افسران کو خراج  تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرتی ماں پر جان قربان کرنے والے جانباز قوم کے ہیرو ہیں۔ ہمیں ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف متحد اور یکجا ہونا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے اپنے الگ الگ بیانات میں کیا۔ آصف زرداری نے خڑکمر میں فوجی افسران کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی ماں پر جان قربان کرنے والے جانباز قوم کے ہیرو ہیں۔ بلاول زرداری نے کہا کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر، جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 
خراج تحسین

مزید :

صفحہ اول -