سندھ حکومت کی گرمی کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کرنے کی تردید  

  سندھ حکومت کی گرمی کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کرنے کی تردید  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی میں گرمی کی شدت انتہائی بڑھنے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والے پیغام کی تردید کردی۔مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر گردش کرنے والا پیغام سندھ حکومت نے جاری نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کوئی ریڈ الرٹ بھی جاری نہیں کیا گیا، شہری اس طرح کے جھوٹے اور جعلی پیغامات پر کان نہ دھریں۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور شہر کا پارہ 41 سینٹی گریڈ تک جا چکا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 جون تک موسم گرم  رہے گا مگر درجہ حرارت 40 سے کم ہی رہے گا، زیادہ توقع 36 سے لے کر 38 تک جانے کی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...