پاراچنار،رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی پر قاتلانہ حملہ کی کوشش ناکام

پاراچنار،رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی پر قاتلانہ حملہ کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی پر مسلح افراد کی فائرنگ منیر خان اورکزئی حملے میں محفوظ رہے جمعیت علمائے اسلام ف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے بھائی ڈاکٹر عبدالقادر کے مطابق منیر خان اورکزئی لوئر کرم کے علاقے اوچت میں ٹی ٹی پی کے سابق امیر فضل سعید کے گھر گئے تھے جہاں پر وہ حاجی کپتان کی اہلیہ کی فوتگی پر تعزیت کررہے تھے جونہی منیر خان اورکزئی تعزیت کیلئے حجرے میں پہنچے تو وہاں پر موجود تین مسلح افراد نے ان پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی تاہم منیر خان اورکزئی حملے میں محفوظ رہے اور حملے کے بعد وہ واپس اپنے گھر پہنچ گئے مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

مزید :

صفحہ اول -