ترسیلات زر میں 10 ماہ میں 7 ارب39 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا،ورلڈبنک 

ترسیلات زر میں 10 ماہ میں 7 ارب39 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا،ورلڈبنک 

اسلام آباد(آئی این پی)عالمی بنک نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اندرونی ترسیلات زر میں خاصہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور جو 8.43 فیصد اضافے کے ساتھ 17ارب 87 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10ماہ میں کہ 16ارب 48کروڑ ڈالر تھا۔ پاکستان بھاری بھرکم مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نمٹنے کیلئے استحکام کی راہ پر گامزن ہے لیکن توقع ہے کہ عدم استحکام کی صورتحال آہستہ آہستہ کم ہوتی چلی جائے گی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں عالمی بینک نے بتایا استحکام کے اقدامات اور میکرو اکنامک بہتری کے باعث مالی سال 21-2020 کے آغاز میں معاشی شرح نمو 4فیصد ہونے کا امکان ہے۔ 

عالمی بنک

مزید : صفحہ اول


loading...