ڈیرہ،بریگیڈئیر راؤ عمران  بارودی سرنگ دھماکہ میں شہید کیپٹن عارف کے گھر گئے 

ڈیرہ،بریگیڈئیر راؤ عمران  بارودی سرنگ دھماکہ میں شہید کیپٹن عارف کے گھر ...

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)اسٹیشن کمانڈربریگیڈئیرراؤ عمران سرتاج شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے شہید ہونے والے کیپٹن عارف اللہ کے گھرگیلانی ٹاؤن گئے اورشہیدکیپٹن عارف اللہ کے والد اوربھائی سے ملاقات کی۔ اس موقع پراسٹیشن کمانڈربریگیڈئیرراؤ عمران سرتاج نے کہاکہ شہید کیپٹن عارف اللہ نے ملک وقوم کی حفاظت کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیاہے۔پاک فوج کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ روزپاک فوج کی گاڑی کوبارودی سرنگ سے اڑانے کے واقعے میں پاک فوج کے چار افسران لیفٹیننٹ کرنل راشدکریم بیگ،میجر معیزمقصود بیگ،کیپٹن عارف اللہ اورحوالدارظہیرشہید ہوئے تھے۔ 

مزید : صفحہ اول


loading...