پشاور،پولیتھین تھیلوں پر پابندی کے باوجود استعمال جاری

پشاور،پولیتھین تھیلوں پر پابندی کے باوجود استعمال جاری

پشاور (سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا میں پولیتھین تھیلوں پر پابندی کے باوجودپلاسٹک کے تھیلوں کا ستعمال جاری ہے جس کے خلاف حکام نے کوئی موثر کارروائی نہیں کی ہے دوسری جانب ملک کے دیگر صوبوں اور شہروں میں بھی پولیتھین سے پاک ماحول کا عزم کیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان جو سیاھتی اعتبار سے مشہور ہے وہاں پر پولیتھین سے پاک ماحول پایا جاتا ہے تاہم پاکستان کے دیگر شہروں اور خیبرپختونخوا میں اس امر کو پورا کرنے میں ابھی بہت کام باقی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیتھین کے استعمال پر پابندی تو عائد کر دی گئی ہیمگر کچھ مخصوص علاقوں،ہوٹلوں اور دیگر جگہوں پر اسکے کے استعمال میں تھوڑی سے کمی ائی ہے مگر نتائج اسکے برعکس ہے کیونکہ ابھی بھی صوبے بھر میں پولتھین بیگز کا استعمال کافی حد تک زیادہ ہے تاہم دور دراز علاقوں میں جہاں لوگوں اسکے متعلق علم ہی نہیں وہاں پر پولیتھین تھیلوں کا استعمال زیادہ ہے جسکے کیلئے حکومت کے پاس کوئی واضح حکمت عملی موجود نہیں۔خیال رہے کے پولتھین کے استعمال پر پابندی کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ اس روزگار سے وابستہ ہزاروں لوگ ہے جنکی روزی روٹی اس سے جوڑی ہے جبکہ پولتھین کے متابدل کپڑے سے بنائے گئے تھیلے دور دراز علاقوں کی خواتین گھروں میں بنا سکتی ہے تاہم حکومت کو اس عوام دوست مہم کو پوری طرح موثر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے جس سے پولتھین انڈسٹری سے جوڑے لوگوں کا کاروبار تو متاثر ہوگا مگر وہی گھروں میں بنائے جانے والے کپڑے کے تھیلوں سے خواتین کو کاروبار کے مواقعے میسر ہونگے۔

مزید : صفحہ اول


loading...