پنجاب بجٹ کی تجاویز مکمل،35ارب روپے کے نئے ٹیکس متوقع

پنجاب بجٹ کی تجاویز مکمل،35ارب روپے کے نئے ٹیکس متوقع

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 30سے 35ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجاویز تیار کر لی ہیں، پنجاب کو تین حصوں جنوبی، شمالی اور وسطی پنجاب کی تقسیم کے تحت فنڈز دئیے جائیں گے،وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس 10جون کو طلب کر لیا۔نجی ٹی وی نے محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے حولے سے بتایا ہے۔ صوبے میں فیول کے ا ستعمال پر ایک فیصد نیا کاربن ٹیکس لگانے پر غور کیا جا رہا ہے، پروفیشنل ٹیکس کادائرہ کاربڑھانے کی تجویز ہے تاہم وکلا ء پروفیشنل ٹیکس لگانے کی تجویز موخر کر دی گئی۔ بیوٹی پارلرز اور ہیئر ڈریسرز پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔آئندہ مالی سال کے دوران5 لاکھ 10 ہزار نوکریاں پیدا کرنے کی تجاویز تیار کر لی گئیں۔اورنج لائن ٹرین منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے 14ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 3ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ صاف پانی پراجیکٹ کیلئے 10ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کیلئے 35فیصد، شمالی پنجاب کیلئے 33فیصد جبکہ وسطی پنجاب کیلئے 32فیصد مختص کرنے کی تجویز ہے۔

پنجاب ٹیکس

مزید : صفحہ اول


loading...