ایل آر ایچ،عید الفطر میں شہریوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی گئیں 

ایل آر ایچ،عید الفطر میں شہریوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی گئیں 

پشاور(سٹی رپورٹر) ایل آر ایچ کی ایمرجینسی میں عید کی چھٹیوں کے دوران ٹریفک حادثات، گائنی،  سرجیکل، بسیار خوری اور دل کے 14000 مریضوں اور زخمیوں کو فوری علاج کی  سہولیات فراہم کی گئی. اسی طرح داخل اور ایمرجنسی کے مریضوں کے 38000 مختلف ٹیسٹس، ایکسرے،الٹراساونڈزاور سی ٹی سکین کئیگئیہیں. ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں تقریباً 100 بڑے آپریشنز 40 چھوٹے آپریشنز کیعلاوہ تقریبا  1200 ای سی جی کئے گئے جبکہ مائنر اوٹی میں بھی بہت سے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی.  ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم نے عید کی چھٹیوں کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان خان, ڈین پروفیسر محمود نور اور ایسوسیٹ ہسپتال ڈائریکٹر طارق برکی نے عید سے قبل اہم میٹنگ میں تمام ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات دی تھی کہ عید کی چھٹیوں کے دوران اپنی کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاے گا جس کے لئے تمام تر انتظامات پہلے ہی کئے گئے تھے. انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کیسس میڈیکل، گائنی، پیڈذ اور ایکسیڈنٹ کے رجسٹرڈ ہوے ہیں جبکہ موٹر سائیکل حادثات کے زیادہ زخمیوں کو لایا گیا ہے. اسکے علاوہ فارمیسی،ائی ٹی،ورڈز راؤنڈز، ہاوس کیپنگ، سیکیورٹی، انپیشنٹ، ایمرجنسی ڈائریکٹر اور تمام منیجرز مسلسل رابطے میں رہے اور عید کی تعطیلات کے باوجودبھی مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئی. انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے خاص طور پر آئی سی یو اور وارڈز میں داخل مریضوں کے لیے اقدامات کئے گئے اور کنسلٹنٹ راؤنڈ کو یقینی بنانے کا ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں آئی. 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...