نوشہرہ میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

نوشہرہ میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کے علاقے مدینہ کالونی میں دن دیہاڑے نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کرکے گھر میں موجود چھ لاکھ روپے کی نقدی، دو موبائل اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے نوشہرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق حیات خان ولد فتح رحمان ساکن مدینہ کالونی نوشہرہ کینٹ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران میں بیمار تھا اور ڈاکٹر کے پاس علاج کی عرض سے بیوی کے ہمراہ گیا جب ہم ڈاکٹر سے فارغ ہوکر گھر آئے تو دیکھا کہ ہمارے کمرے کے تالے توڑ کر چوروں نے گھر میں تلاشی کے دوران چھ لاکھ روپے سے زائد رقم دوعدد موبائل فون اور حتیٰ کہ کھانے پینے کا سامان بھی لے کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن نئے پاکستان کی پولیس چوروں کو پکڑنے کی بجائے ہمیں حراساں کررہی ہے کہ آپ کے پاس چھ لاکھ روپے کہاں سے آئے فتح رحمان جو کہ ستر سالہ بوڑھا ہے نے میڈیا کو بتایا کہ میں اور میری بیوی جناح باغ نوشہرہ میں ٹافیاں، سموسے اور دیگر خوراک کا سامان بیچ کر جو منافع آتا تھا وہ ہم نے جمع کئے تھے جو چوروں نے لوٹ کر ہمیں بے یارومدد گار چھوڑ کر چلے گئے میں نے پولیس کو بتایا کہ میرے پڑوسی طاوس خان اور جمالے نے یہ واردات کی ہے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے ہمیں ڈرا دھمکا رہی ہے کہ یہ پیسے آج کہاں سے لے کر آئے ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہمارے گھر سے چار تولے سونا اور دیگر سامان چوری ہواتھا جو ان ملزمان سے برآمدہوا تھا اور ہمارا فیصلہ پولیس نے دولاکھ روپے میں کرایا اور دولاکھ روپے ان سے لے کرہمیں دئیے تھے وہ بھی گھر میں پڑے تھے میں غریب آدمی ہوں پولیس ہمیں تحفظ دینے کی بجائے ہمیں تنگ کررہی ہے اور ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں انہوں نے آئی جی پی خیبرپختونخوا، ڈی آئی جی مردان اور ڈی پی او نوشہرہ سے اپیل کی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے رقم برآمد کی جائے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...