پشاور،عید کے بعد گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع

پشاور،عید کے بعد گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹی رپورٹر)پشاورعید کے بعد گرمی کی لہر میں شدید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق گرمی کے شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے جسے سے بچنے کیلئے عوام کواختیاطی تدابیر اپنانے ہونگے۔تفصیلات کے مطابق عید کے بعد گرمی کی لہر میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور اسکے ساتھ ہی گرم ہواوں کے چلنے سے مزید گرمی بڑھ گئی جو شہریوں کی پریشانی کا باعث ہے۔گرمی بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کے کام کاج متاثر ہونے گے ہے تاہم گھروں میں رہنے والے خواتین بھی شدید گرمی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں گرمی کی وجہ سے مختلف ترقی یافتہ ممالک میں گرمی اور لو کی وجہ سے سالانہ درجنوں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہے وہی ترقی پذیر ممالک میں یہ شرح کافی زیادہ ہو سکتی ہے اسی صورت حال کے پیش نظر ماہرین گرمی سے بچنے کیلئے مختلف اختیاطی تدبیر تجویز کرتے ہے جبکہ گرمی سے بچنے کے لئے خو راک میں اختیاط ایک اہم جز ہے ماہرین کے مطابق گرمیوں میں کم کھائیں لیکن باقاعدگی سے کھائیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز برتے جبکہ کیفین و چینی سے بھی پرہیز کی جائے تاہم گھر کے اندر کمروں کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں بند کمروں میں  بیٹھنے سے گریز کریں اگر باہر موسم بہتر ہے تو کھڑکیاں کھول لیجئے۔ماہرین کے مطابق اگر گرمی میں باہر ہو تو سایہ دار جگہ پر رہنے کی کوشش کریں جبکہ سر گرمی سے  بچنے کیلئے سر کو ڈھانپ کر رکھا کریں اور موسم کے مناسبت سے کپڑوں کا انتخاب کیا جائے تاہم شدید گرمی سے نمٹنے کیلئے پہلے سے منصوبہ بندی کی جائے۔