ایبٹ آباد،ٹھنڈیاتی اور گلیات میں سیاحوں کی آمد،مکینوں کو مشکلات

ایبٹ آباد،ٹھنڈیاتی اور گلیات میں سیاحوں کی آمد،مکینوں کو مشکلات

ایبٹ آباد (نامہ نگار)عید الفطرکے موقع پر ضلع ایبٹ آباد میں گلیات اور ٹھنڈیانی کے علاقوں میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو جاتا ہے تا ہم سیاحوں کو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی یا حادثے کی صورت میں مختلف یونین کونسلوں میں موجود ہیلتھ سینٹرز میں جانا پڑتا تھا جس میں وقت کا ضیاع اور لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب عامر آفاق کی ہدایات پر ضلعی افسر محکمہ صحت ڈاکٹر فیصل خانزادہ کی سربراہی میں گلیات کے ایریا میں 18موٹر سائیکل اور 06 ایمبولینس موبائل ٹیموں نے ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے زریعے گلیات میں مختلف مقاما ت پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس دوران اب تک متعدد روڑ حادثات میں زخمی ہونے والے افراد اور دیگر بیماروں کو فوری طبی امداد دی گئی ہے جبکہ سنجیدہ نوعیت کے کیسوں کو ریجنل ہیلتھ سینٹرز نتھیا گلی، خیرا گلی،ایوبیہ اور ایمرجنسی سینٹر بگنوتر میں بہترطبی سہولیات کے لیے منتقل کر دیاگیا ہے۔گلیات اور ٹھنڈیانی میں سفر کرنے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران اوورٹیکنگ سے پرہیز کریں، اپنی لائن میں سفر کریں، گاڑی پہلے یا دوسرے گئیر میں چلائیں اور بریک کا استعمال کم از کم کریں۔ مزید کسی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم 09929310200 پر رابطہ کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...