تحریک انصاف حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی،جنگریز خان 

تحریک انصاف حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی،جنگریز خان 

شبقدر (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ مہنگائی نے ہر طبقہ کو بری طرح متاثر کیا۔ ان خیالات کا اظہار شبقدر گڈز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر جنگریز خان نے اپنے ایک بیان میں کی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کرکے ٹرانسپورٹ سے وابسطہ طبقے کو بے روزگاری پر مجبور کر دیا ہیں۔ملک بھر میں مہنگائی کے ساتھ بے روزگاری میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہیں جس سے ایک طرف اگر شہری مہنگائی کے چکی میں پیش رہے ہیں تو دوسرے طرف بے روزگاری نے فاقوں پر مجبور کر دیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کو سبز باغ دیکھاکر ووٹ لیا لیکن مرکز اور صوبے میں حکومتیں بنانے کے بعد عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔ جنگریز خان نے کہا کہ اگر ملک میں مہنگائی اور بے روزگار میں اسی رفتار سے اضافہ ہوتا رہا تو جرائم اور معاشرتی برائیوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری تحریک انصاف اور ان کی حکومتوں پر ہو گی۔ صوبائی حکومت نے صوبے میں ترقیاتی کام کیلئے ایک سال کے دوران ایک اینٹ تک نہ لگا سکی جبکہ عوام کو مختلف ٹیکسوں کی مد لوٹا جا رہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مناسب قیمت تک نہ لائی گئی تو ٹرانسپورٹر بنی گالہ کا رخ کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...