صوابی،کڑا مار پہاڑی پر آگ پر قابو پالیا گیا

صوابی،کڑا مار پہاڑی پر آگ پر قابو پالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)صوابی اور مردان اضلاع میں واقع کڑا مار پہاڑ پر لگی آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے تاہم پہاڑی کی چوٹی پر جگہ جگہ آگ کے شغلیں موجود ہیں تاہم اس پر بھی جلد قابو پالیا جائیگا ریسکیو 1122و پاک آرمی کے ہیلی کاپٹروں نے ہفتہ کے روز بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں بھر پور حصہ لیا دریں اثناء ویلج کونسل نمبر4کالو خان کے جنرل کونسلر خان اکبر نے تھانہ کالو خان میں روزنامچے رپورٹ میں بتایا ہے کہ دیہہ کالو خان کا رقبہ شاملات کڑا مار پہاڑ میں بھی آچکا ہے اور اس رقبے میں مختلف قسم کے قیمتی درختیں موجود ہیں تقریباً تین سال سے ہم مشران نے اس پہاڑ کی نگرانی کے لئے مسمیان علی، اول زیب ساکنان کالوخان محلہ بازید خیل، افتخار اور ادریس محلہ خٹ کلے ساکنان کالو خان، حسن جمال سکنہ شیرہ غنڈ بحیثیت چوکیداران رکھے ہوئے ہیں اور ان کے لئے فی کس پندرہزار روپے ماہانہ تنخواہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔ 4جون کو مذکورہ پہاڑ میں آگ لگ چکی تھی آگ کی نسبت ہم نے مذکورہ چوکیداران سے معلومات کی مگر انہوں نے لا علمی ظاہر کی حالانکہ ان کی ذمہ داری ہے کہ پہاڑ کی نگرانی ان کی اولین ترجیح ہو گی مگر انہوں نے اپنی ذمہ داری میں کافی غفلت کی ہے لہٰذا ان کے خلاف رپورٹ درج کر تا ہوں تاکہ صحیح معلومات سامنے آسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے قانونی کارروائی نہ کی تو عدالت کے علاوہ عوامی احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے #