ڈیرہ،المعزشوگرملز اورپشہ پل کے قریب ٹریفک حادثات میں چھ افراد زخمی

ڈیرہ،المعزشوگرملز اورپشہ پل کے قریب ٹریفک حادثات میں چھ افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)المعزشوگرملز اورپشہ پل کے قریب ٹریفک حادثات میں چھ افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کوفوری ابتدائی طبی امداد مہیاکرکے ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چشمہ روڈ المعز شوگر ملز کے قریب موٹر سائیکل سواروں کو حادثہ سے تین افراد زخمی ہوگئے جب کہ پشہ پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے3افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پرریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...