سید منور حسن کی ادریس بختیار کے اہل خانہ سے تعزیت

  سید منور حسن کی ادریس بختیار کے اہل خانہ سے تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے سینئر صحافی ادریس بختیار کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کی۔ ان کے ہمراہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی میڈیا کو آر ڈینیٹر سرفراز احمد اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی تھے۔ ملاقات میں مرحوم کے برادران الیاس بختیار، یونس بختیار، ابرار بختیار، صاحبزادے مونس بختیار اور ارسلان بختیار بھی موجود تھے۔ سید منور حسن نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور میدان ِ صحافت میں ان کی خدمات اور پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں ان تھک محنت کو خراج ِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ صرف صحافی برادری ہی نہیں سیاسی اور سماجی حلقے بھی ان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔