سخاکوٹ،اے این پی کا آج مہنگائی اور بدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا

سخاکوٹ،اے این پی کا آج مہنگائی اور بدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان)مہنگائی اور بد آمنی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ آج بروز اتوار مورخہ 9جون صبح نو بجے درگئی بازار میں ہوگا جس میں ضلع ملاکنڈ کے تینوں تحصیلوں کے کارکن اور ضلعی و تحصیل عہدیداربھر پور شرکت کرینگے۔ اس بات کا اعلان عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ کے اہم اجلاس جو کہ حجرہ ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ارشاد مہمند بمقام یونین کونسل بدرگہ منعقد ہوا کے دوران کیا گیا۔ اجلا س میں ضلعی سینئر نائب صدر فضل سبحان خان، نائب صدور شاد محمد خان، سجاد خان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ساجد حسین مشوانی، سید زمان، فضل احمد ایڈوکیٹ، مشتاق خان اور مسافر خان سمیت سرکردہ کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک معاشی طور پر تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے جبکہ مہنگائی اور آشیائے خورد نوش میں روزانہ اضافے سے غریب لوگوں کی زندگی آجیرن ہو گئی ہے اور غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کیا جارہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ حالیہ مہنگائی اور آمن وآمان کے خراب صورتحال کے خلاف آج بروز اتوار صبح نو بجے درگئی بازار میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس سے ضلعی و تحصیل عہدیداروں اور سرکردہ کارکن خطاب کرینگے اور ملاکنڈ کے تینوں تحصیلوں کے کارکن بھر پور شرکت کرینگے۔ انہوں نے کارکنوں کو بر وقت شرکت کی بھی ہدایت کی۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...